• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

کراچی کنگز ہار کر بھی پلے آف میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

شائع March 16, 2018

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اپنے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مدمقابل ہے جہاں ہارنے کی صورت میں بھی وہ پلے آف میں جگہ بنا لیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں لیکن چوتھی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا میچ کرے گا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے اور کراچی کنگز اور ملتان سلطان دونوں کے 9،9 پوائنٹس ہیں۔

یونائیٹڈ کے خلاف فتح کی صورت میں کراچی کنگز ناصرف باآسانی پلے آف میں پہنچ جائیں گے بلکہ وہ پوائٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے اور ان کا ایونٹ کے پہلے پلے آف میں پھر اسلام آباد یونائیٹڈ سے سامنا ہو گا۔

تاہم شکست کی صورت میں کراچی کنگز کیلئے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں لیکن پھر بھی ان کے آگے جانے کے امکانات روشن ہوں گے۔

اگر کراچی کنگز آج کے میچ میں 15 رنز سے شکست سے دوچار ہوتے ہیں تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے جبکہ ملتان سلطانز اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لے گا جبکہ 14 رنز یا اس سے کم سے شکست کی صورت میں وہ پلے آف میں پہنچ جائیں گے اور ان کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024