• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پشاور زلمی، کراچی کنگز کے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

شائع March 17, 2018

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پلے آف مرحلے اور فائنل میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

اس حوالے سے سب سے خوش قسمت ٹیم پشاور زلمی ہے جس کے تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں جب کہ دیگر تین ٹیموں کیلئے صورتحال اب بھی پریشان کن ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں ایلیمنیٹر 1 اور ایلیمنیٹر 2 بالتریتیب 20 اور 21 مارچ کو لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ 25 مارچ کو فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گی اور جیتنے والی ٹیم کراچی میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر 2 میں مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: اسٹیڈیم میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز مسترد

ایلیمنیٹر 2 کی فاتح ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنائے گی۔

کراچی کنگز کے جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے ان میں انگلینڈ کے جو ڈنلے، ٹائمل ملز، روی بھوپارا ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے کولنگ انگرام اور ڈیوڈ وائزے شامل ہیں جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

ادھر پشاور زلمی کے تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی جیسا کہ گزشتہ برس بھی تمام کھلاڑی پاکستان آئے تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائٹڈ کے جین پال ڈومینی، لوک رونکی اور سمیٹ پٹیل نے پاکستان آنے کے لیے آمادہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے پلے آف میں یونائیٹڈ اور کنگز مدمقابل

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ناک آؤٹ مرحلے میں مشکلات سے دوچار ہوگئی جہاں اس کے اہم ترین کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش تھی کہ پاکستان جاؤں اور پلے آف مرحلے میں شرکت کروں لیکن اہل خانہ نے منع کردیا اس لیے پاکستان آنے سے معذرت کرتا ہوں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میرے مداح اس فیصلے کا احترام کریں گے۔

کیون پیٹرسن کے بعد جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج کھلاڑی ریلے روسو نے بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے سے معذرت کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024