• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل: پشاور، کوئٹہ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

شائع March 20, 2018

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

لاہور شہر میں صبح سے ہی کالی گھٹائیں چائی رہیں جبکہ وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک مرتبہ تیز بارش کے بعد پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کا بھی امکان ہے جبکہ تیزہوائیں بھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں پی ایس ایل تھری کے پہلے مرحلے کے میچز میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پشاور زلمی ایلیمنیٹر 2 کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

لاہور میں موجود شائقین کرکٹ بدلتے موسم کی وجہ سے مایوس نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ یہ میچ لازمی کھیلا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024