• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل: غیر ملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

شائع March 20, 2018
— فوٹو بشکریہ، ایلن ویلکنز
— فوٹو بشکریہ، ایلن ویلکنز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کمینٹری کے لیے آئے ہوئے غیر ملکی کمنٹیٹرز ایلن ویلکنز اور ڈیرن گنگا نے لاہور میں سیر سپاٹے کیے۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن گنگا کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور میں آکر بے حد خوشی ہوئی اور لاہور کے اولڈ سٹی کی سیر کرنا ان کے لیے انتہائی دلچسپ اور حیران کن تجربہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈیرن گنگا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کے ساتھ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کی جہاں شاہی حمام اور وزیر خان مسجد کا دورہ کیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کمینٹیٹر ایلن ویلکنز کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے اور اپنے پہلے کپتان ماجد خان کے ساتھ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایلن ویلکنز کا کہنا تھا کہ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کنے کا تجربہ ان کے لیے انتہائی حیران کن رہا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلکن والکنز، ڈیرن گنگا اور ماجد خان کے لاہور میں سیر سپاٹے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے پاکستان آنے والے مہمان لاہور شہر میں شاہی رکشہ میں سواری کرتے، وزیر خان مسجد اور دیگر تاریخی تعمیرات سے محظوظ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024