• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

ڈیرن سیمی کراچی کی بریانی کے دیوانے

شائع March 24, 2018

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے انجری کے باوجود مستقل کھیل کر بھرپور ہمت کا ثبوت دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور پشتو کے بعد اب انہوں نے اردو زبان میں بھی پیغامات بھیجنا دینا کردیے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان اپنی زندہ دلی اور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان بھر کے عوام کے دلوں میں گھر چکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز میں ڈین سیمی انجری کا شکار ہوئے اور چند میچز نہ کھیل سکے تاہم ٹیم کو مشکلات میں گھرا دیکھ کر ڈیرن سیمی نے انجری کو بالائے طاق رکھ کر ٹیم کی قیادت کا فیصلہ کیا۔

سیمی ایونٹ میں مستقل انجری کا شکار نظر آئے لیکن انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرا کر پوری قوم کے دل جیت لیے۔

زلمی کے کپتان نے کراچی آمد پر ملک کر کھیلوں کیلئے محفوظ قرار دیا اور پاکستانی عوام سے گھل مل گئے اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصاویر بنوانے کے ساتھ ساتھ آٹو گراف بھی دیے۔

کراچی آمد پر سیمی کی بریانی سے تواضع کی گئی اور کراچی کی مشہور سوغات نے زلمی کے کپتان کا دل جیت لیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ کراچی کی بہترین بریانی کا بہت مزہ آیا اور کراچی آپ کا بہت بہت شکریہ۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیش کا فائنل کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور سابقہ چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024