• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل فائنل میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

شائع March 24, 2018

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کل دفاعی چیمپیئن اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا اور محکمہ موسمیات کے مطابق میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے پلے آف میں بارش سے کھیل متاثر ہوا تھا اور میچ کو 16اوورز گی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں اور شائقین کو مکمل میچ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز پی ایس ایل فائنل کے آغاز کے وقت بھی کراچی میں موسم صاف رہے گا اور بارش کا بالکل بھی امکان نہیں۔

میچ کے دوران شہر کا درجہ حرارت 30 اور 31 سینیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہوگا اور کراچی میں رہنے والوں کے لیے خوشگوار شام ہوگی۔

تاہم میچ کے اختتام تک درجہ حرارت بتدریج کم ہو کر 27 اور 28 سینیٹی گریڈ تک آجائے گا البتہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ کر 43 فیصد ہوجائے گا لہٰذا امکان ہے کہ فائنل میچ کی دوسری اننگز میں گراؤنڈ میں اوس پڑے جس سے بعد میں باؤلنگ کرنے والی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024