• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے، سرفراز

شائع May 31, 2018

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن ابھی بھی ٹیم کو بہت کچھ سیکھنا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے لیڈز میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے پاس انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا نادر موقع ہے جہاں آخری بار قومی ٹیم نے 1996 میں انگلش سرزمین پر سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اگر قومی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے یا ڈرا کرتی ہے تو وہ سیریز اپنے نام کر لے گی۔

میچ سے ایک دن قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ یہ ہمارے لیے نیک شگون ہے کہ ٹیم تینوں شعبوں میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن ہمیں ابھی بھی کافی کچھ سیکھ کر بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ دوسرے میچ میں انجری کا شکار بابر اعظم کی جگہ نوجوان عثمان صلاح الدین کو فخر زمان پر ترجیح دیتے ہوئے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کھلے میدان میں بھرپور پریکٹس کی لیکن انہوں نے پچ کے حوالے سے کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024