• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی سی بی کے سالانہ ایوارڈز 8اگست کو منعقد ہوں گے

شائع August 3, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سالانہ ایوارڈز کی تقریب آئندہ کراچی میں منعقد ہو گی جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

ایوارڈ کی تقریب 8 اگست کو کراچی میں منعقدہ ہو گی جس میں قومی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

ایوارڈز میں فخر زمان کو سب سے بڑا فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور وہ بہترین بلے باز اور پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

گزشتہ سال بہترین کھیل پیش کرنے والے حسن علی کو بہترین باؤلر کے ایوارڈ کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم سب سے سخت مقابلہ بہترین آل راؤنڈر کے لیے شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان ہے جہاں دونوں ہی کھلاڑیوں نے گزشتہ سال بہترین کھیل پیش کیا۔

ابھرتے ہوئے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق مضبوط امیدوار ہیں۔

ایوارڈز کی تقریب میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں عمدہ کھیل پیش کرنے والوں کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024