• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی، اسٹورٹ براڈ پر جرمانہ

شائع August 22, 2018 اپ ڈیٹ August 26, 2018

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) قوانین کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

اسٹورٹ براڈ نے بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پانٹ کو میچ کی پہلی اننگز میں آؤٹ کرنے کے بعد میدان سے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔

فاسٹ باؤلر بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کی جانب چلتے ہوئے گئے اور ان سے جارحانہ انداز میں بات کی تھی جس کا میدان میں موجود امپائرز میراس ایرسمس اور کرس گیفانی نے نوٹس لیا تھا۔

براڈ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد مزید سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی اور ان پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

میچ ریفری جیف کرو نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر براڈ کو ایک منفی پوائنٹ بھی دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024