• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاہد آفریدی نے 'بوم بوم' کا لقب دینے والے کرکٹر کا نام بتا دیا

شائع August 27, 2018 اپ ڈیٹ August 30, 2018

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) شہرہ آفاق سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا لقب دیا تھا۔

آفریدی نے 1996 میں 16 برس کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی تھی۔

جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے وہ دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے جانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ لقب روی شاستری نے دیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا لقب دیا تھا۔

آفریدی نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر بلین میک گرا ان کے پسندیدہ باؤلر ہیں۔

جب سابق آل راؤنڈر سے پوچھا گیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز، کمار سنگاکارا، تلکارتنے دلشان اور وریندر سہواگ میں سے کس کو باؤلنگ کر کے زیادہ مزہ آتا تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب ویلیئرز سامنے ہوتے تھے تو انہیں باؤلنگ کر کے بہت لطف اندوز ہوتا تھا۔

آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 398 ون ڈے، 99 ٹی20 اور 27 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد وکٹیں بھی حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان گزشتہ سال فروری 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024