• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عہدے سے مستعفی

شائع September 19, 2018 اپ ڈیٹ September 22, 2018

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مارشل نے حکومت کی جانب سے دوسری ذمے داری دیے جانے کے سبب بورڈ چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

عاطف نے گزشتہ سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا اور ان کا بورڈ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ طے پایا تھا لیکن وہ ساڑھے 3سال قبل ہی اپنی ذمے داریاں چھوڑ گئے۔

سابق چیئرمین کی جگہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق نائب چیئرمین اور ایڈوائزر عزیزاللہ فضل کو چیئرمین کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکا ایشیا کپ سے باہر

عاطف مارشل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت انہیں دوسری ذمےداریاں دے رہی ہے اور اسی وجہ سے انہیں افغان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور وہ جلد ہی اپنے نئے مشن پر کام شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ مارشل کے دور میں افغانستان کرکٹ میں کافی بہتری آئی ہے اور انہوں نے ٹیسٹ اسٹیٹس بھی حاصل کیا۔

افغانستانی ٹیم اس وقت ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ون ڈے میں اس کا 10واں نمبر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024