• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایشیا کپ میں ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

شائع September 20, 2018 اپ ڈیٹ September 21, 2018

ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں دوسرا اپ سیٹ کردیا۔

افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سکور کئے۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی 58 رنز جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور راشد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4، ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے 256 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں جبکہ آفتاب اسلم، محمد نبی اور رحمت شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گروپ 'بی' میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

افغانستان کی ٹیم میں کپتان اصغر افغان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی، محمد نبی، سمیع اللہ شنواری، گلبدین نائب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمٰن شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں، اور زخمی تمیم اقبال، مشفق الرحمٰن اور مستفیض الرحمٰن کو آرام دیا گیا تھا، ان کی جگہ ابو حیدر اور نظم الحسین اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلایا گیا جبکہ مومن الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف تاریخ رقم کردی

بنگلہ دیشی ٹیم میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، لٹن داس، مومن الحق، شکیب الحسن، محمد متھن، محمد اللہ مصدق حسین، مہدی حسن میراز، رابیل حسین، نظم الحسین اور ابو حیدر شامل تھے۔

خیال رہے کہ اپنے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 137 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افغانستان نے بھی 91 رنز کے بھاری مارجن سے سابق چیمپیئن کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024