• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انجری کا شکار شکیب الحسن کی انگلی کی سرجری

شائع September 28, 2018

انجری کے سبب ایشیا کپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی زخمی انگلی کی سرجری کر دی گئی۔

ایشیا کپ سے قبل ہی شکیب الحسن انجری کا شکار تھے لیکن ایک سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور ایونٹ کے دوران ان کی انجری سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔

انجری کی وجہ سے ہی شکیب پاکستان کے خلاف اہم میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے لیکن ان کی غیرموجودگی میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان کو بنگلہ دیش سے بھی شکست، فائنل سے باہر

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر لکھا کہ جب میں گھر لوٹ رہا تھا تو میرے ہاتھوں میں شدید درد تھا اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گھر آنے کے بعد تکلیف اور سوجن حد سے زیادہ بڑھ گئی اور مجھے فوری طور پر سرجری کے لیے ہسپتال جانا پڑا اور میری انگلی سے پس کو نکال دیا گیا۔

31سالہ کرکٹر نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں نے مجھے ایک بڑے خطرے سے بچا لیا لیکن مجھے جلد ہی دوسری سرجری بھی کروانی پڑے گی۔

ایشیا کپ کے دوران شکیب بلے سے تو صرف 49رنز ہی بنا سکے لیکن انہوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کو اب اکتوبر میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے زمبابوے کی میزبانی کرنی ہے لیکن شکیب ممکنہ طور پر اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024