• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سابق امریکی ماڈل کا رونالڈو پر ریپ کا الزام

شائع October 2, 2018 اپ ڈیٹ October 4, 2018
کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے بعد اب یوونٹس کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے بعد اب یوونٹس کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سابق ماڈل اور امریکی شہری کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔

34 سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2009 میں لاس ویگاس میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے ان کا ریپ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: 6 سالہ لڑکی کا 'ریپ'، لاش اسکول کے ٹوائلٹ سے برآمد

تاہم اٹالین لیگ کی ٹیم یوونٹس کے لیے کھیلنے والے رونالڈو نے انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کے دوران اس خبر کو جھوٹا قرار دیا۔

کیتھرین نے گزشتہ ماہ امریکی ریاست نیواڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک 32 صفحے کی شکایت فائل کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 13 جون 2009 کو ان کا ریپ کیا تھا۔

انہوں نے اس مقدمے میں الزام عائد کیا کہ فٹبالر نے اس مبینہ ریپ کو خفیہ رکھنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا تھا اور ساتھ ہی عدالت سے مطالبہ کیا کہ انہیں 2لاکھ ڈالرز بطور ہرجانہ ادا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں خواتین اسٹارز اور سماجی کارکنوں کا سلسلہ وار قتل کیوں؟

سابق ماڈل نے انکشاف کیا کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو سے لاس ویگاس کے رین نائٹ کلب میں 12 جون 2009 کی شام ملی تھیں اور پھر رونالڈو نے انہیں اپنے پینٹ ہاؤس پر آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پینٹ ہاؤس میں رونالڈو نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریپ کیا اور پھر معذرت کرنے کے بعد انہیں وہاں سے جانے کے لیے کہا۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی رپورٹ لکھوانے لاس ویگاس پولیس کے پاس گئیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تیمور کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے زیادہ

کیتھرین نے بتایا کہ اس سے قبل کہ معاملہ آگے بڑھتا، رونالڈو نے اپنے قانونی ماہرین کی مدد سے ان پر دباؤ ڈالا اور وہ پونے 4 لاکھ ڈالرز کے عوض اس معاملے کو دبانے پر مجبور ہو گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024