• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

شائع November 10, 2018
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 24نومبر سے دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3دسمبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 4 سال بعد پہلی فتح

اعلان کردہ اسکواڈ میں آسٹریلیا سے سیریز کے لیے ڈراپ کیے جانے والے محمد عامر ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ وہاب ریاض کو بھی ناقص کارکردگی پر صرف ایک سیریز کے بعد ہی ڈراپ کردیا گیا۔

اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر شاداب خان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور انہیں آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سعد علی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا انعام مل گیا اور انہیں بھی پہلی مرتبہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، عامر ڈراپ

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، سعد علی، بابر اعظم، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ۔

تبصرے (1) بند ہیں

Laeeq Nov 11, 2018 10:44am
Once again Shan Masood is neglected after scoring loads of runs in domestic circuit and in Pak A team (recent tours). Inzi has created the Ground for for Nephew Imam ul Haq by not picking Shan masood. Another lapse is Hassan Ali selection. He is out of form and persistent with poor form in all formats since long time..

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024