• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا نیا منفرد ریکارڈ

شائع November 19, 2018 اپ ڈیٹ November 23, 2018
نیوزی لینڈ کے خلاف ناکامی پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ترین مارجن سے شکست ہے— فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے خلاف ناکامی پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ترین مارجن سے شکست ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے نیا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا بلکہ پاکستان کی ٹیم بھی ایک ریکارڈ کا حصہ بن گئی۔

نیوزی لینڈ نے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 4رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی جو اس کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم مارجن سے فتح ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سب سے کم تر مارجن سے فتح آسٹریلیا کے خلاف 2011 میں حاصل کی تھی جب انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو انہی کے دیس میں 7رنز سے مات دی تھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں کمتر مارجن سے فتح کی بات کی جائے تو یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس ہے جس نے 1993 میں آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر اعصاب شکن معرکہ اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے کمتر مارجن سے فتح ہے اور یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے 4رنز سے فتح اپنے نام کی۔

یہ پاکستان کی بھی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سب سے کمتر مارجن سے شکست ہے اور اسے آج تک اتنے کم رنز سے کسی میچ میں ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑا۔

دلچسپ امر یہ کہ پاکستان کو اس سے قبل بھی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم مارجن سے شکست کا سامنا ابوظہبی میں ہی کرنا پڑا تھا جب گزشتہ سال 136رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو بیٹنگ لائن کی ناکامی کے نتیجے میں 21رنز سے شکست ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024