• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پرتھ میں کوہلی اور راہانے آسٹریلین باؤلنگ کے خلاف ڈٹ گئے

شائع December 15, 2018
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نصف سنچری کی تکمیل پر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نصف سنچری کی تکمیل پر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پرتھ: بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلین ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہانے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

ہفتہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلین ٹیم نے 277 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کپتان ٹم پین 16 اور پیٹ کمنز 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شراکت داری جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے 300رنز مکمل کرائے لیکن 310 کے مجموعے پر پیٹ کمنز کی وکٹ کی شکل میں بھارت کو بڑی کامیابی مل گئی۔

اس کے بعد بھارتی بائولرز نے حریف بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹکنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 326 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

ٹم پین 38، کمنز 19، اسٹارک 6 اور ہیزلووڈ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 4، جسپریت بمراہ، اُمیش یادو اور وہاڑی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کا آغاز مایوس کن تھا اور 8 کے اسکور پر اس کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہو گئے۔

مرلی وجے بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر باؤلڈ ہوئے جبکہ لوکیش راہل 2 رنز بنا کر ہیزل وُڈ کا شکار بنے۔

اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے چتیشور پجارا کے ساتھ مل کر اسکور 82 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر اسٹارک نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلین ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 24رنز بنانے والے پجارا کی اہم وکٹ حاصل کی۔

82 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کوہلی اور اجنکیا راہانے نے میدان سنبھالا اور میزبان بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔

دونوں بلے بازوں کے سامنے آسٹریلین بائولرز بے بس نظر آئے اور انہوں نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 3 وکٹوں پر 172 رنز بنا لئے تھے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 154 رنز کی ضرورت ہے، کوہلی 82 اور راہانے 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024