• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلین ٹیم نے 7سالہ بچے کو کپتان بنا کر خواہش پوری کردی

شائع December 26, 2018 اپ ڈیٹ December 29, 2018
آرچی شیلر آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر موجود تھے— تصویر بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا
آرچی شیلر آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر موجود تھے— تصویر بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے دل کے عارضے میں مبتلا سات سالہ بچے آرچی شیلر کی خواہش پوری کردی اور انہیں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم کا شریک کپتان بنا دیا۔

آرچی شیلر جب صرف تین ماہ کے تھے تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس کے بعد سے ان کے دل کی مختلف سرجریز ہو چکی ہیں۔

7سالہ آرچی کرکٹ اور سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن کے بہت بڑے فین اور خود لیگ اسپن باؤلنگ کرتے ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ آسٹریلین ٹیم کے کپتان بننا چاہتے ہیں۔

ان کی اس خواہش کو ’میک آ وِش آسٹریلیا فاؤنڈیشن‘ نے پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آرچی کو بتایا گیا کہ انہیں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی آسٹریلین ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کی لیکن ان کی خواہش اس وقت پوری ہوئی جب سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انہیں 13رکنی آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

انہوں نے 22دسمبر کو اپنی 7ویں سالگرہ آسٹریلین ٹیم کے ڈریسنگ روم میں منائی اور کپتان ٹم پین نے انہیں تحفتاً ٹیسٹ کیپ دی۔

لیکن آرچی کو اصل حیرانی اس وقت ہوئی جب انہیں مذکورہ میچ کے لیے ٹم پین کے ہمراہ آسٹریلین ٹیم کا شریک کپتان نامزد کردیا گیا۔

میلبرن میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے آسٹریلین ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے آرچی کی حوصلہ افزائی کی۔

آرچی کو ان کے پسندیدہ کھلاڑی نیتھن لایون نے آسٹریلین ٹیم کی ٹیسٹ کیپ دی۔

پھر ٹاس کے موقع پر وہ کپتان ٹِم پین کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے اس تاریخی موقع پر اپنے کپتان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کو تجویز دی کہ وہ وکٹیں لیں اور چھکے ماریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024