• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ رکن اسمبلی منتخب

شائع December 31, 2018 اپ ڈیٹ January 1, 2019
مشرفی مرتضیٰ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
مشرفی مرتضیٰ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے رکن اسمبلی منتخب ہو گئے۔

مشرفی مرتضیٰ نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی جماعت 'عوامی لیگ' کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور نارائل 2 کے حلقے سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ہر کوئی عمران خان جیسی بلندیاں نہیں چھو سکتا، بنگلہ دیشی کپتان

بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے حلقے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 لاکھ 17 ہزار 844 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 74 ہزار ووٹ حاصل کیے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی مشرفی مرتضیٰ پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں جو اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

مشرفی مرتضیٰ نے رواں سال نومبر میں عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

کرکٹ حکام نے واضح کیا تھا کہ ملک کی عالمی سطح پر کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کے سیاست میں حصہ لینے میں کوئی قباحت نہیں۔

مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیشی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین اور مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک تصور کیے جاتے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹی20 سے ریٹائر

وہ ٹی 20 کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ 2009 کے بعد سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

مشرفی مرتضیٰ کیریئر میں انجری مسائل سے دوچار رہے اور گھٹنے کے سات آپریشنز کروا چکے ہیں، جبکہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024