• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

افغانستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، حامد حسن کی واپسی

شائع April 22, 2019 اپ ڈیٹ May 17, 2019
سینئر کھلاڑیوں کے تحفظات کے باوجود گلبدین نائب کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
سینئر کھلاڑیوں کے تحفظات کے باوجود گلبدین نائب کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

افغانستان نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا اور سینئر کھلاڑیوں کے اعتراض کے باوجود اسکواڈ کی قیادت گلبدین نائب کریں گے۔

اسکواڈ میں 31 سالہ فاسٹ باؤلر حامد حسن کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری ون ڈے میچ جون 2016 میں کھیلا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ سے قبل شاداب خطرناک وائرس کا شکار، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

2 ماہ قبل اصغر افغان کو قیادت سے ہٹانے اور گلبدین نائب کو قیادت سونپنے پر سینئر کھلاڑیوں محمد نبی اور راشد خان نے شدید تنقید کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس کے باوجود گلبدین کو کپتان برقرار رکھا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جنوبی افریقہ میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے بعد کیا گیا جہاں علی خیل، کریم جنت اور سید شیرزاد اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے البتہ انہیں ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلنے والے اسکواڈ کے 4 کھلاڑی نہ ہی ٹیم میں جگہ بنا سکے اور نہ اسکواڈ میں شامل ہو سکے، ان کھلاڑیوں میں اسپنر ظاہر خان، شاہ پور زدران، فرید احمد اور جاوید احمدی شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کو گزشتہ 6 ماہ کی فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا اور ٹورنامنٹ کی طوالت کو دیکھتے ہوئے شہزاد کے بیک اپ کے طور پر وکٹ کیپر اکرام کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے ’تجربے کار‘ ٹیم سے ’کم تجربے کار‘ ٹیم بہتر کیوں؟

چیف سلیکٹر دولت خان احمد زئی نے کہا کہ ہمیں چند چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہم نے فٹنس، تجربے، کارکردگی، ٹیم کے توازن اور کنڈیشنز جیسے عوامل کو دیکھتے ہوئے ایک بہترین اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

عالمی کپ 2019 کے لیے افغانستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

گلبدین نائب (کپتان)، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمٰن۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024