• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت عارضی طور پر کیوں روکی؟

شائع April 25, 2019 اپ ڈیٹ May 17, 2019
ورلڈ کپ 2019 کا آغاز آئندہ ماہ 29مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ کپ 2019 کا آغاز آئندہ ماہ 29مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اپنے سسٹم میں خرابی کے سبب ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کچھ دیر کے لیے روک دی ہے۔

آئی سی سی نے اپنے خصوصی پیغام میں بتایا کہ سسٹم میں کچھ مسائل کے سبب ہمیں عارضی طور پر آج صبح ٹکٹوں کی فروخت روکنی پڑ گئی ہے۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ ہم حل تلاش کر رہے ہیں اور جیسے ہی ٹکٹ فروکت کے لیے دستیاب ہوں گے تو ہم آپ کو دوبارہ آگاہ کریں۔

آئی سی سی نے اس زحمت پر شائقین سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام ٹیموں اور تمام مقامات کے ٹکٹ اس وقت فروخت کے لیے دسیتاب ہیں جنہیں سسٹم میں بہتری آتے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کا آغاز آئندہ ماہ 29مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہو گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے نبرد آزما ہوں گی اور فائنل 14جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024