• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈکپ 2019: افغان کرکٹ ٹیم کو بھارتی اسپانسر مل گیا

شائع May 9, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
ایم ڈی امول کے مطابق کمپنی کا لوگو افغان جرسی پر نظر آئے گا — فائل فوٹو/اے پی
ایم ڈی امول کے مطابق کمپنی کا لوگو افغان جرسی پر نظر آئے گا — فائل فوٹو/اے پی

افغانستان کرکٹ ٹیم کو اپنی مالی پریشانی کا حل بھی اب بھارت سے مل گیا، جہاں اس کا اسپانسر کے لیے ورلڈ کپ 2019 کے متعلق بھارتی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک نجی کمپنی افغانستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران اسپانسر کرے گی۔

رپورٹ میں نیوز ایجنسی ڈبلیو ڈی آئی او کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آر ایس سوڈھی نے بتایا کہ ان کی کمپنی ’امول‘ ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی مرکزی اسپانسر ہوگی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کرکٹ کے میدان میں بھی احسان فراموش نکلا

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانب سے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کیا جارہا ہے اور کمپنی کا لوگو افغان ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ افغانستان کا مقبول ترین کھیل ہے، ہر کوئی یہاں کرکٹ سے محبت کرتا ہے، یہ امن کی جانب ایک اشارع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت ہماری مدد کر رہی ہے، یہ اچھا موقع ہے، اس سے ملک میں امن کی فضا قائم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹ ٹیم کا گمنامی سے شہرت کی بلندیوں تک کا سفر

نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت قندھار میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کر رہا ہے جس میں 14 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جس پر بھارت کی 10 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی، اس کے علاوہ بلخ میں بھی نئی دہلی کی جانب سے اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شامل 10 ٹیموں میں سے ایک ہے، جہاں وہ اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف کرے گی۔

ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024