• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ 2019 کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا

شائع May 18, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ 30مئی سے ہو گا— فوٹو: بشکریہ آئی سی سی
ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ 30مئی سے ہو گا— فوٹو: بشکریہ آئی سی سی

انگلینڈ کےمیدانوں پر کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے میں صرف دو ہفتے باقی ہیں اور اسی سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈکپ کا آفیشل گانا جاری کردیا۔

برطانیہ کے معروف بینڈ روڈیمنٹل اور ابھرتی ہوئی آرٹسٹ لورین نے ورلڈکپ کا گانا گایا ہے جس کا نام 'اسٹینڈ بائی' ہے۔

اس گانے میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے تمام 10 ممالک کے افراد کو جھومتے گاتے ہوئے اور کرکٹ کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2019 کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

اس آفیشل گانے کو عالمی کپ کے دوران تمام میچز میں میدانوں اور شہروں میں بجایا جائے گا۔

55دن تک جاری رہنے والے عالمی کپ کے دوران دنیا کے اربوں شائقین کو 48دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے اور اس دوران ان کا جوش و جذبہ بڑھانے کے لیے یہ گانا اسٹیڈیم میں بجایا جائے گا۔

عالمی کپ کا آغاز رواں 30مئی سے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024