• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
KandNs Publishing Partner

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہے، شاہین آفریدی

شائع May 27, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف مشکل سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

کارڈف میں میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ بارش کی نذر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں عمر رسیدہ اور سب سے نوجوان اسکواڈ کس ملک کا ہے؟

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی سے پاکستان کا باؤلنگ اٹیک مظبوط ہوا ہے، ان کی اسکواڈ میں واپسی خوش آئند ہے اور اس کی بدولت پاکستان کی باؤلنگ لائن کے تجربے میں بیش بہا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی بہت سینئر اور تجربہ کار ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، یہ میرا ورلڈ کپ ہے اور اس لحاظ سے ان دونوں کی اس ایونٹ میں موجودگی میرے لیے بہت مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-4 سے شکست کا مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ مذکورہ سیریز انتہائی سخت تھی لیکن اس سے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے تھے لہٰذا یہ سیریز انتہائی سخت تھی لیکن اس سے ہماری اچھی تیاری ہو گئی ہے کیونکہ اب بڑا مرحلہ آ گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024