• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm

'باجی' کی ریلیز کے روز ایک نیا گانا سامنے آگیا

شائع June 28, 2019
فلم آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'باجی' کا ایک نیا گانا ریلیز ہوگیا، جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ کی زندگی کو پیش کیا گیا۔

یہ نیا گانا 70 کی دہائی کے مقبول گانے 'یہ آج مجھ کو کیا ہوا' کا ریمیک ہے جسے ناہید اختر نے گایا تھا۔

مزید پڑھیں: ’محبت کرسکتی ہو، نفرت کرسکتی ہو، لیکن میری جگہ نہیں لے سکتی‘

اس نے گانے کو جمال رحمٰن نے تیار کیا، جبکہ اس کی گلوکاری نتاشا نورانی اور عائمہ بیگ نے کی۔

اس نئے گانے کا میوزک اصل گانے سے مختلف بنایا گیا، جو متاثر کن ہے۔

گانے کی ویڈیو میں فلم کی مرکزی اداکارہ میرا کی زندگی کو پیش کیا گیا، جو اپنے عروج کے دور کا انجوائے کررہی ہیں۔

گانے میں میرا کے ساتھ ساتھ علی کاظمی اور آمنہ الیاس بھی نظر آئے۔

یاد رہے کہ فلم کے اب تک کئی اور گانے بھی ریلیز ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک آئٹم سانگ ہے جس میں مہوش حیات نے پرفارم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'باجی' میرا کے عروج اور زوال کی کہانی

فلم 'باجی' کی کہانی سینما انڈسٹری کی ایک سپراسٹار پر مبنی ہے جس کے عروج اور زوال کو فلم میں دکھایا جائے گا۔

'باجی' میں میرا کے ساتھ ساتھ عثمان خالد بٹ اور محسن عباس حیدر بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025