• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دوسرا ایشز ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 258 رنز پر ڈھیر

شائع August 15, 2019
انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو نے مشکل حالات میں نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو نے مشکل حالات میں نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسرے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم کو 258 رنز تک محدود کردیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جا رہے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب میچ کے دوسرے ہی اوور میں جوش ہیزل وُڈ نے جیسن روئے کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

انگلش کپتان جو روٹ اور رورے برنز نے اسکور کو 26 تک پہنچاہیا ہی تھا کہ ہیزل وُڈ نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے روٹ کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

26رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد برنز کا ساتھ دینے جو ڈینلی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے ہی تھے کہ ہیزل وُڈ نے ایک مرتبہ آسٹریلیا کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے اس اہم شراکت کا خاتمہ کیا اور ڈینلی کی 30رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

رورے برنز نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 116 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر وہ وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

جوز بٹلر اور بین اسٹوکس نے اسکور میں 20رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ پیٹر سڈل نے 12رنز بنانے والے بٹلر کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا جبکہ مجموعی اسکور میں دو رنز کے اضافے سے اسٹوکس بھی چلتے بنے۔

138رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید انگلینڈ کی ٹیم جلد ہی پویلین لوٹ جائے گی لیکن اس موقع پر جونی بیئراسٹو اور کرس ووکس آسٹریلین باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 72رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی معقول مجموعے تک رسائی کو یقینی بنایا۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب کرس ووکس 32رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر ٹم پین کو کیچ دے بیٹھے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے جوفرا آرچر بھی 12رنز ہی بنا سکے۔

بیئراسٹو نے اسٹورٹ براڈ کے ساتھ مل کر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے 250 رنز بھی مکمل کرائے لیکن اس کے بعد یکے بعد یدگرے دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا سکی، بیئراسٹو نے 52رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، ہیزل وُڈ اور نیتھن لائن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

آستریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف تین رنز بنا کر باؤلڈ ہو گئے۔

جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 20رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024