• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ، انگلینڈ 67رنز پر ڈھیر

شائع August 23, 2019
ہیزل وڈ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 30رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
ہیزل وڈ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 30رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

جوش ہیزل وُڈ کی شاندار کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 67رنز پر ڈھیر کر کے پہلی اننگز میں 118رنز کی برتری حاصل کر لی۔

ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جوفرا آرچر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کو 179رنز پر ٹھکانے لگا دیا تھا، انہوں نے اننگز میں چھ وکٹیں لی تھیں۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور آسٹریلین فاسٹ باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

10 رنز پر جیسن روئے پویلین لوٹے اور پھر ایک گیند بعد ہی ہیزل وُڈ نے کپتان جو روٹ کو بھی چلتا کردیا جبکہ اسکور 20تک پہنچا ہی تھا کہ اوپنرز جو برنز 9 رنزب بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی وکٹ بن گئے۔

اننگز میں سب سے زیادہ 12 رنز بنانے والے جو ڈینلی اور بین اسٹوکس کی ساجھے داری میں اسکور 34 تک پہنچا ہی تھا کہ جیمز پیٹنسن نے آل راؤنڈر کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ 45 کے مجموعی اسکور پر ڈینلی بھی پیٹنسن کی وکٹ بن گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور کارڈ— فوٹو: اے پی
انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور کارڈ— فوٹو: اے پی

ایک اوور بعد ہیزل وڈ نے جونی بیئراسٹو کا کام تمام کردیا جس کے بعد ووکس بھی پانچ رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ بٹلر کی اننگز بھی پانچ رنز پر تمام ہوئی۔

کمنز نے جوفرا آرچر کو آؤٹ کر کے پہلی اننگز کا بدل چکایا جبکہ ہیزل وڈ نے لیچ کی وکٹیں بکھیر کر انگلینڈ کی اننگز کا 67رنز پر خاتمہ کردیا۔

انگلینڈ کی بدترین بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈینلی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں جبکہ کمنز نے تین اور پیٹنسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 118 رنز کی برتری حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024