• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

بابر اعظم نے سنچری بنا کر کوہلی کو ریکارڈ سے محروم کردیا

شائع September 30, 2019
بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے— فوٹو: اے پی
بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے— فوٹو: اے پی

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری کی بدولت نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا اور تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بابر اعظم نے کراچی میں 10سال بعد کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ کو شائقین کرکٹ اور اپنے لیے یادگار بناتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم تیز ترین 11ویں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور انہوں نے کوہلی کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

ویرات کوہلی نے 82ویں اننگز میں 11ویں سنچری کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھے۔

البتہ اب بابر نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا، انہوں نے کیریئر کی 71ویں اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے کا اعزاز سابق مایہ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ 65اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے والے ان کے ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے ایک اور کارنامہ بھی انجام دیا اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک کیلنڈر ایئر میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں انہوں نے 19اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024