• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

'تم بہت سیکسی ہو'، نازیبا زبان کے استعمال پر ٹینس امپائر پر پابندی

شائع October 1, 2019 اپ ڈیٹ October 4, 2019
امپائر نے خلاف ضابطہ ایک کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے دوران میچ مشورے بھی دیے— فائل فوٹو: اے ایف پی
امپائر نے خلاف ضابطہ ایک کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے دوران میچ مشورے بھی دیے— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے دوران بال گرل کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امپائر پر پابندی لگا کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اٹلی میں جاری اے ٹی پی کے مردوں کے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا جبکہ اسی میچ کے دوران امپائر ایک اور کھلاڑی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی قرار پائے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں امپائر گیان لوکا موسکاریلا کو بال گرل کے خلاف نازیبا زبان اور ذومعنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بال گرل سے کہا کہ 'تم بہت سیکسی ہو' اور پھر پوچھا کہ 'کیا تم ذہنی و جسمانی طور پر ہاٹ ہو یا پھر دونوں ہو؟'۔

یہ واقعہ چیلنجر ٹور میں پیڈرو سوزا اور اینریکو دلا ویلے کے میچ کے دوران پیش آیا جہاں انہوں نے ایک ٹوائلٹ بریک کے دوران کھلاڑی کی غیرموجودگی میں دوسرے کی حوصلہ افزائی کی اور اسے ہدایات بھی دیں۔

اے ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں پیڈرو سوزا اور اینریکو دلا کے درمیان میچ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں علم ہے، جیسے ہی ہمیں اس بارے میں علم ہوا تو ہم نے فوری طور پر موسکاریلا کو ٹورنامنٹ سے برطرف کردیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ موسکاریلا کو عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سوزا نے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں 5-7، 6-4، 4-6 سے شکست دے کر فتح حاصل کی لیکن میچ کے دوران امپائر موسکاریلا نے انہیں لقمہ دیتے ہوئے میچ پر توجہ دینے کی ہدایت دی تھی۔

'میرے پیارے پیڈرو، براہ مہربانی اپنے کھیل پر توجہ دو'۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ٹینس امپائر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطلی اور سزا کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال یو ایس اوپن میں آسٹریلیا کے نک کریگوس کی حوصلہ افزائی پر امپائر محمد لاحیانی پر 2سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024