• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

سری لنکن کرکٹر کا منفرد انداز میں پاکستان کا شکریہ

شائع October 11, 2019 اپ ڈیٹ October 15, 2019
سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ کی جرسی زیب تن کیے ہوئے ہیں — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ کی جرسی زیب تن کیے ہوئے ہیں — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں شاندار انداز میں میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

10سال قبل مارچ 2009 میں لاہور میں دہشت گرد حملے کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کے حوالے سے دھمکیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان میں سیریز کا پرامن انداز میں اور کامیابی کے ساتھ انعقاد ہوا جہاں ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی لیکن ٹی 20 سیریز میں سری لنکن ٹیم نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک پاکستان کو کلین سوئپ کر کے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی تھی۔

دورے کے اختتام پر سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے منفرد انداز اپناتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ہمارا دورہ پاکستان پوری دنیائے کرکٹ کیلئے پیغام ہے، سری لنکن کوچ

جے سوریا نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی شرٹ زیب تن کر کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں مہمان نوازی، محفوظ ماحول، سخت سیکیورٹی اور سپورٹ پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ پاکستان آنے کے لیے پرامید ہوں اور توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی ہمارے نقش قدم پر چلیں گے۔

سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے بھی بہترین مہمان نوازی اور سیکیورٹی کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سپورٹ کرنے پر پاکستانی فینز کا بھی شکر گزار ہوں اور میرا ماننا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024