• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بنگلہ دیش کو لگاتار دوسری شکست، ٹی20 سیریز پاکستان کے نام

شائع October 28, 2019
بسممہ معروف کو ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہتین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
بسممہ معروف کو ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہتین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان ویمن ٹیم نے کپتان بسمہ معروف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی20 میچ میں 15 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

اوپنرز جویریہ خان اور سدرہ امین نے قومی ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد سدرہ 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

اس کے بعد جویریہ کا ساتھ دینے کپتان بسمہ معروف آئیں اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا۔

جویریہ 44 گیندوں پر دو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ سے بسمہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

بسمہ نے 50 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آرا عالم دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 25 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد سنجیدہ اسلام اور نگار سلطانہ ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئیں۔

سنجیدہ اسلام 45 اور نگار نے 21 رنز بنائے لیکن 93 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے بنگلہ دیشی ٹیم ان دونوں بلے بازوں سمیت مزید تین وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس کے بعد آنے والی فرگانہ حق نے 30 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ لتا مونڈل کے ساتھ اسکور کو 131 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔

اختتامی اوورز میں جہاں آرا عالم اور لتا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ محنت رائیگاں گئی اور پاکستان نے میچ میں 15 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں لیکن 70رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر کپتان بسمہ معروف کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024