• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش دوسرے ون ڈے میں کامیاب

شائع November 4, 2019
سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ پی سی بی
سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ پی سی بی
بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے میچ میں 1 وکٹ سے کامیابی حاصل کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے میچ میں 1 وکٹ سے کامیابی حاصل کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے فرگانہ حق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز برابر کردی۔

لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 58رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، جویریہ آؤٹ ہونے والی پہلی کھلاڑی تھیں جنہوں نے 24 رنز بنائے۔

اس کے بعد ناہیدہ خان کا ساتھ دینے کپتان بسمہپ معروف آئیں اور دونوں نے ٹیم کی سنچری مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 47 رنز جوڑے۔

105 کے مجموعی اسکور پر ناہیدہ 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئیں جبکہ چند رنز کے اضافے سے رومانہ احمد نے نئی بلے باز عمیمہ سہیل کی بھی وکٹیں بکھیر دیں۔

بسمہ معروف نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور عالیہ ریاض کے ساتھ مل کر اسکور کو 157 تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر میچ میں 16 اوورز کا کھیل باقی تھا اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ قومی ویمن ٹیم باآسانی 240 سے 250 رنز کا مجموعی بنانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن بنگلہ دیشی ٹیم نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے باز رکھا۔

بسمہ 34 اور عالیہ ریاض 36 رنز بنا سکیں لیکن اس کے بعد آنے والی کوئی بلے باز وکٹ پر نہ رک سکی اور قومی ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے ہوئے 8 گیندوں قبل ہی 210 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 3 اور سلمہ خاتون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں شرمین سلطانہ نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن وہ 26 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں جبکہ ایک گیند بعد نگا سلطانہ آؤٹ ہوئیں تو مہمان ٹیم 29 رنز دو وکتیں گنوا چکی تھی۔

اس کے بعد مرشدہ خاتون کا ساتھ دینے فرگانہ حق آئیں اور دونوں نے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہوئے 82رنز کی ساجھے داری بنائی، مرشدہ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

فرگانہ نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا اور کپتان رومانہ احمد کے ساتھ مزید 57 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا، رومانہ 31 رنز کر پویلین لوٹیں۔

187 کے مجموعے اسکور پر فرگانہ 67 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں تو بنگلہ دیش کو 47 گیندوں پر فتح کے لیے محض 24 رنز درکار تھے۔

اس مرحلے پر پاکستانی باؤلرز اور فیلڈرز نے یکے بعد تین وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ محنت رائیگاں گئی اور بنگلہ دیش نے ایک گیند قبل سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ اور سیدہ عروبہ شاہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

فرگانہ حق کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان نے سیریز کی بہترین کھلاڑی کی ٹرافی اپنے نام کی۔

میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے اس سے قبل ٹی20 سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024