• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تضحیک آمیز جملے کسنے پر اسٹوئنس پر بھاری جرمانہ عائد

شائع January 5, 2020
آسٹریلین آل راؤنڈر پر بگ بیش میں تضحیک آمیز جملے ادا پر جرمانہ عائد کیا گیا— فائل فوٹو: رائٹرز
آسٹریلین آل راؤنڈر پر بگ بیش میں تضحیک آمیز جملے ادا پر جرمانہ عائد کیا گیا— فائل فوٹو: رائٹرز

آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں ساتھی کھلاڑی کین اینڈرسن کو ہم جنس پرستانہ تضحیک آمیز جملے کسنے پر آل راؤنڈ مارکس اسٹوئنس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ واقعہ میلبرن اسٹارز اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا جس پر میلبرن اسٹارز کے آسٹریلین آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے معافی مانگ لی۔

مارکس اسٹوئنس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا لیکن مجھے فوراً ہی اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا تھا جس میں نے کین رچرڈسن اور امپائرز دونوں نے معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک غلط حرکت کی اور اس کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، ہمارے ہاں معیار متعین ہیں اور میں عائد کردہ جرمانہ قبول کرتا ہوں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اسٹوئنس پر 5ہزار200ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چھ ہفتے قبل ہی آسٹریلین فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسی جرم کا ارتکاب کای تھا جس پر انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پابندی کے سبب جیمز پیٹنسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024