اسٹارک نے اپنی اہلیہ کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا

شائع March 6, 2020 اپ ڈیٹ March 7, 2020
مچل اسٹارک کو ان کی بیوی ایلیسا ہیلی کا میچ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا روانگی کی اجازت دے دی گئی— فائل فوٹو: اے ایف پی
مچل اسٹارک کو ان کی بیوی ایلیسا ہیلی کا میچ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا روانگی کی اجازت دے دی گئی— فائل فوٹو: اے ایف پی

نامور آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی کا ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے کی اجازت دے دی گئی۔

اسٹارک ہفتے کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سے قبل ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست ہو چکی ہے جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔

اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: بارش کی بدولت بھارت پہلی مرتبہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ ایسا مواقع زندگی میں بار بار نہیں آتے اور الیسا ہیلی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کریں گی لہٰذا ہم نے انہیں بخوشی جانے کی اجازت دے دی تاکہ وہ اپنی بیوی کو سپورٹ کر سکیں اور اس یادگار موقع کا حصہ بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک پر تینوں فارمیٹس میں کام کا بہت دباؤ ہے اور قبل از وقت وطن واپس لوٹنے کی بدولت انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا نادر موقع میسر ہو گا۔

واضح رہے سابق آسٹریلین وکٹ کیپر ای این ہیلی کی بیٹی ایلیسا ہیلی بھی وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم کی اہم رکن ہیں۔

آسٹریلیا ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئن ہے اور اب تک کھیلے گئے 6میں سے چار ٹی20 ورلڈ کپ مقابلے جیت چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024