• KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am

ایل جی نے جراثیم مارنے والا روبوٹ پیش کردیا

شائع January 12, 2021
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

معروف کمپنی ایل جی نے ایسا خودکار روبوٹ متعارف کرایا ہے جو الٹرا وائلٹ روشنی کو استعمال کرکے چیزوں کی سطح کو جراثیموں سے پاک کرتا ہے۔

اس روبوٹ کو متعارف کرانے کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس روبوٹ کو کلوئی یو وی۔ سی کا نام دیا گیا ہے جو مخلتف مقامات میں زیادہ چھوئی جانے والی چیزوں کی سطح کو الٹرا وائلٹ روشنی سے جراثیموں سے پاک کرتا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس کے موقع پر اسے متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق یہ ہوٹلوں، ریٹیل مراکز، دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے بہترین ہے، جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور لاتعداد چیزوں کو چھوا جاتا ہے۔

اس سے قبل ایل جی نے گزشتہ سال ایل اسمارٹ فیس ماسک بھی متعارف کرایا تھا جسے کمپنی نے ویئرایبل ایئر پیوریفائر قرار دیا تھا۔

ایل جی کے مطابق یہ روبوٹ اس وقت تیار کیا گیا ہے جب مختلف مقامات کی صفائی اولین ترجیح بن چکی ہے۔

یہ روبوٹ الٹرا وائلٹ روشنی کے ذریعے جراثیموں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ اس میں ایسے موشن سنسرز موجود ہیں جو لوگوں کے 5 میٹر قریب آنے پر اسے روک دیتے ہیں۔

ایک موبائل ایپ کے ذریعے روبوٹ کے کنٹرولز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایل جی کی جانب سے اس نمائش کے دوران متعدد نئی ڈیوائسز بشمول ٹی وی، فریج اور واشنگ مشینیں بھی پیش کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سی ای ایس کا انعقاد ہر سال جنوری میں امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوتا ہے، مگر 2021 میں پہلی بار یہ ایونٹ آن لائن ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024