• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

سام سنگ کا بتدریج تمام فونز کے ساتھ چارجر اور ایئرفونز نہ دینے کا فیصلہ

شائع January 18, 2021
ایس 21 پلس — فوٹو بشکریہ سام سنگ
ایس 21 پلس — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کے گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز اس کمپنی کی اولین ڈیوائسز ہیں جس کے ساتھ باکس میں صارفین کو چارجر دستیاب نہیں ہوگا۔

تاہم یہ سلسلہ یہاں تھم نہیں جائے گا بلکہ مستقبل کے فونز بھی چارجر سے محروم ہوں گے۔

اس بات کا انکشاف کمپنی نے خود کیا ہے تاہم کچھ گنجائش باقی رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ بتدریج فون کے باکس میں چارجر اور ہیڈفون وغیرہ کو نکالنے کی وجہ کیا ہے۔

سام سنگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ باکس سے ایسیسریز کو نکالنے سے انہیں زیادہ مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔

اس بات سے واضح ہوجاتا ہے کہ سام سنگ کے مستقبل قریب میں فونز میں چارجر اور ہیڈفونز وغیرہ موجود نہیں ہوں گے، جس سے کمپنی کو فونز کی قیمت کم رکھنے میں مدد ملے گی۔

تاہم کچھ ماڈلز میں ہوسکتا ہے کہ چارجر ساتھ دیا جائے۔

ایسا ہوسکتا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے انٹری لیول فونز کے ساتھ چارجر کی فراہمی جاری رکھی جائے، تاکہ جو لوگ نت نئی ٹیکنالوجیز کا شوق نہیں رکھتے، وہ ان فونز کو خرید سکیں۔

خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 12 سیریز میں چارجر نہ دیکر اس روایت کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد شیاؤمی نے بھی می 11 کے ساتھ چارجر نہیں دیا تھا۔

اب اس فہرست میں سام سنگ کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

سام سنگ کی اس پالیسی میں سابقہ فونز کو شامل نہیں کیا جائے گا بلکہ نئے فونز کے حوالے سے بھی یہ بتدریج ایسا کیا جائے گا۔

سام سنگ نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ گلیکسی صارفین ان ایسیسریز کو استعمال کررہے ہیں جو پہلے سے ان کے پاس ہیں تاکہ بہتر ری سائیکل عادات کو فروغ دے سکیں، اپنی برادری کے اس سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ہم بھی چارجر پلگ اور ایئرفونز کو اپنے گلیکسی فونز کی نئی ڈیوائسز سے نکالنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ بتدریج چارجر پلگ اور ایئرفونز کو باکس سے نکالنے سے مختلف مسائل پر قابو پانے پر مدد ملے گی جبکہ صارف پر بھی غیرضروری ایسیسریز کا دباؤ کم ہوگا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ 2017 سے ہم یو ایس بی سی ٹائپ چارجنگ پورٹس کا استعمال کررہے ہیں تو پرانے چارجر نئے فونز کے ساتھ بھی کام کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024