• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے کی دھمکی

شائع April 1, 2021
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں — فائل فوٹو
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں — فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈن ماننے سے انکار پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے کی دھمکی دے دی۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر (ن) لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہیئں، اگر مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں۔

نوید قمر نے کہا کہ (ن) لیگ اور جے یو آئی لانگ مارچ سے استعفوں کو نتھی کر کے پہلے ہی پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا پہنچا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی سینیٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف لانے پر متفق

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنا الگ قائد حزب اختلاف لانے کے لیے حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 'ڈان نیوز' کے پروگرام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں 27 ارکان پر مشتمل اپوزیشن کا نیا بلاک تشکیل دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی جس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے بعد کے حالات پر مشاورت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چھوٹے سے عہدے کیلئے ‘باپ’ سے ووٹ لے لیے، مریم نواز

دنوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 26 مارچ کو اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کے نام کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024