• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

تحقیقات میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کے خواتین کو ہراساں کرنے کی تصدیق

شائع August 4, 2021
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک گورنر کا دفتر 'کام کے لیے زہریلی جگہ' بن چکی تھی — فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک گورنر کا دفتر 'کام کے لیے زہریلی جگہ' بن چکی تھی — فوٹو: اے ایف پی

نیویارک کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست کے گورنر اینڈریو کومو نے ریاستی اور وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور دفتر میں 'خوف کا ماحول' پیدا کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیٹیشیا جیمز نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ آزادانہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کومو نے 11 خواتین کے ساتھ 'نامناسب رویہ' اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک گورنر کا دفتر 'کام کے لیے زہریلی جگہ' بن چکی تھی جہاں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام، نیو یارک کے اٹارنی جنرل مستعفی

168 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ اینڈریو کومو کے سیاسی مستقبل کے لیے بڑا دھچکا اور ان کی انتظامیہ کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

اینڈریو کومو کے خلاف یہ تحقیقات سول نوعیت کی تھی اور ان پر براہ راست کسی مجرمانہ الزامات کا باعث نہیں بنے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024