• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

‘یہ ہمیں دبئی کیلئے تیار کررہے ہیں، آخر میں ٹیم ہی تبدیل کرادیں گے’

شائع September 27, 2021
سدرن پنجاب ارو بلوچستان کے درمیان میچ میں دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو اسٹمپ مائیکرو فون میں قید  ہو گئی— فائل فوٹوز: اے ایف پی
سدرن پنجاب ارو بلوچستان کے درمیان میچ میں دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو اسٹمپ مائیکرو فون میں قید ہو گئی— فائل فوٹوز: اے ایف پی

نیشنل ٹی20 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز صہیب مقصود اور حارث سہیل کی آواز اسٹمپ مائیک میں قید ہو گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں کو وکٹوں کے معیار کے بارے میں شکایت کرتے سنا جاسکتا ہے۔

واقعہ گزشتہ روز سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ میں پیش آیا اور صہیب اور حارث کے درمیان گفتگو کی ویڈیو فوراً سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔

میچ کی دوسری اننگز کے 16ویں اوور میں سدرن پنجاب کے صہیب مقصود وکٹ پر موجود بلوچستان کے بلے باز حارث سہیل کے پاس آئے اور دونوں نے ایونٹ میں وکٹوں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو کس قسم کی وکٹوں پر پریکٹس کرائی جا رہی ہے اور صہیب مقصود نے ٹیم میں آنے والے دنوں میں تبدیلی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود نے اس دوران کہا کہ یہ ہمیں دبئی کے لیے تیاری کرا رہے ہیں لیکن آخر میں یہ ٹیم ہی تبدیل کرا دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا اور اسکواڈ میں چند کھلاڑیوں کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ٹیم میں خصوصاً آصف علی اور اعظم خان کی شمولیت پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے اور عوام نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں چند تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم تصور کیا جا رہا تھا لیکن دونوں ٹیموں کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد نیشنل ٹی20 کپ میں تمام اہم قومی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور عی ممکن ہے کہ اس میں کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں چند تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے۔

آئی سی سی کے قانون کے تحت قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں 10 اکتوبر تک تبدیلیاں جا سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024