• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

اے بی ڈی ویلیئرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع November 19, 2021
37 سالہ کھلاڑی اب بھی فرنچائز کرکٹ کا حصہ تھے اور آخری ایونٹ انہوں نے آئی پی ایل میں بنگلور کی جانب سے کھیلا تھا — فائل فوٹو / رائٹرز
37 سالہ کھلاڑی اب بھی فرنچائز کرکٹ کا حصہ تھے اور آخری ایونٹ انہوں نے آئی پی ایل میں بنگلور کی جانب سے کھیلا تھا — فائل فوٹو / رائٹرز

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کے بعد ان کا 17 سالہ کریئر اختتام کو پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈی ویلیئرز، مئی 2018 میں کرکٹ کے تمام بین الاقوامی فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپس آنے سے متعلق بات چیت جاری تھی۔

37 سالہ کھلاڑی اب بھی فرنچائز کرکٹ کا حصہ تھے اور آخری ایونٹ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بنگلور کی جانب سے کھیلا تھا۔

ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اے بی ڈی ویلیئرز نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ’گھر کے عقبی صحن میں بڑے بھائیوں کے ساتھ میچز کھیلنے سے لے کر اب تک میں نے انتہائی لطف اندوز ہوتے ہوئے اور بھرپور جوش و جذبے سے کھیل کھیلا ہے، لیکن اب 37 سال کی عمر میں وہ شعلہ اتنا تیز جلتا محسوس نہیں کر رہا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حقیقت ہے جسے مجھے تسلیم کرنا چاہیے اور چاہے یہ اچانک معلوم ہو، اسی لیے میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں، میرا وقت گزر چکا ہے اور کرکٹ میرے لیے غیر معمولی طور پر مہربان رہی ہے‘۔

وکٹیں بچا کر رکھنے کے ساتھ جارحانہ انداز میں کھیلنے والے ڈی ویلیئرز کو میدان کے تمام کونوں میں شاٹس کی وسیع رینج کے لیے اکثر ’مسٹر 360‘ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 20 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024