• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

کے-الیکٹرک کو 1.08 روپے فی یونٹ ایندھن کی اضافی لاگت وصول کرنے کی اجازت

شائع December 3, 2021
نیپرا نے عارضی طور پر اضافی ایف سی اے کو 1.08 روپے کی حتمی شکل دے دی ہے—فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ
نیپرا نے عارضی طور پر اضافی ایف سی اے کو 1.08 روپے کی حتمی شکل دے دی ہے—فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کو اکتوبر میں استعمال شدہ بجلی پر 1.08 روپے فی یونٹ ایندھن کی اضافی لاگت وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹس (ایف سی اے) کی مد میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ کے اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اصل میں کے الیکٹرک نے 12 نومبر کو صارفین سے 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈ وصول کرنے کے لیے 29 پیسے فی یونٹ کی ایف سی اے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے نرخ میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی یہ درخواست سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ستمبر کے لیے ایندھن کی لاگت کی بنیاد پر تھی جو 7 روپے 40 پیسے تھے اور درخواست دائر کرتے ہوئے اس وقت کے تازہ ترین نرخ تھے۔

تاہم سماعت کے دوران کے-الیکٹرک نے مطلوبہ ایف سی اے کو 29 پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس اضافے سے کے-الیکٹرک صارفین پر 2 ارب 46 کروڑ روپے کا بوجھ پڑنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ایف سی میں اضافے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کے الیکٹرک نے استدعا کی کہ نیپرا نے سی پی پی اے کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کے لیےماہِ اکتوبر کی مد میں اضافی ایف سے اے کی درخواست پر 30 نومبر کو سماعت کی تھی، جس کے موجودہ نرخ تقریباً 9 روپے 92 پیسے ہیں۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک مہنگی بجلی بنا رہی ہے، نیپرا

ان دونوں نرخوں میں نمایاں فرق اور کے-الیکٹرک کے ایف سی اے پر اس کے اثرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی درخواست پر نظرِ ثانی کر کے اسے ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ کردیا۔

نیپرا نے عارضی طور پر اضافی ایف سی اے کو 1.08 روپے کی حتمی شکل دے دی ہے لیکن کہا ہے کہ کچھ دستاویزات اور اعداد و شمار کی تصدیق ہونی ہے جس کے بعد اس (نرخ) کی تحریری طور پر تصدیق کی جائے گی۔

کے الیکٹرک کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس اضافے کی بڑی وجہ فرنس آئل کی قیمت میں 7 فیصد، ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی قیمت میں 5 فیصد اور سی پی پی اے کی قیمتوں میں 31 فیصد اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے-الیکٹرک کا ستمبر کیلئے 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافی لاگت کا مطالبہ

سی پی پی اے نرخ اور اس کے کے-الیکٹرک کی ایندھن کی لاگت پر پڑنے والے اثرات کے پیشِ نظر کمپنی نے اکتوبر کے مہینے کے لیے نظر ثانی شدہ ماہانہ لاگت کا فرق جمع کرایا۔

نیپرا کے کیس افسر کا کہنا تھا کہ متعدد ایڈجسٹمنٹس کے بعد ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 1.08 روپے کا اضافہ ہوگا جس کا مالی اثر ایک ارب 90 کروڑ روپے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024