• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مسلز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں؟ تو 3 سیکنڈ کا یہ آسان طریقہ اپنالیں

شائع February 7, 2022
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

دن بھر میں محض سیکنڈ تک وزن اٹھانا بھی مسلز کی مضبوطی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ایڈتھ کوون یونیورسٹی نے اس مقصد کے لیے جاپان کی نیگاتا یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سے اشتراک کیا اور 39 صحت مند طالبعلموں کی خدمات حاصل کیں۔

ان طالبعلموں کو ہر ہفتے 5 دن سیکنڈ تک مسلز کے زیادہ سے زیادہ کھچاؤ کی کوشش کی ہدایت کی گئی۔

تحقیق کے دوران ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کرکے مسلز کی مضبوطی کے مختلف طریقے آزمانے کا کہا گیا تھا اور 4 ہفتوں کے بعد مسلز کی مضبوطی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اسی دورانیے میں مزید 13 طالبعلموں کا ایک کنٹرول گروپ بنایا گیا جس نے 4 ہفتوں تک کوئی ورزش نہیں کی اور ان کے مسلز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈمبلز یا وزن کو اٹھانے والے افراد کے مسلز کی مضبوطی میں 4 ہفتوں کے دوران 10 فیصد زیادہ اضافہ ہوا، دیگر 2 گروپس میں مسلز کی مضبوطی میں کم اضافہ ہوا۔

ورزش نہ کرنے والے کنٹرول گروپ میں کسی قسم کا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کو مسلز مضبوط بنانے کے لیے بہت زیادہ وقت تک ورزش کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ بہت کم وقت تک ورزش یعنی 4 ہفتوں تک محض 60 سیکنڈز کی ورزش سے بھی مسلز کی مضبوطی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ انہیں ورزش کے لیے بہت زیادہ وقت لگانا ہوگا مگر ایسا نہیں بلکہ مختصر مگر معیاری ورزش بی جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے اور مسل کا ہر کھچاؤ اہمیت رکھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وزن اٹھانے والے تینوں طریقے isometric، concentric یا eccentric bicep curl سے فائدہ ہوتا ہے مگر eccentric bicep curl آسانی سے بہترین نتائج فراہم کرسکتا ہے۔

محققین کے مطابق نتائج جسمانی فٹنس اور ہیلتھ کے لیے زبردست ہیں اور چند سیکنڈ کی ورزش سے بھی عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کے حجم میں کمی کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بازؤں سے ہٹ کر دیگر مسلز پر تحقیق نہیں کی مگر 3 سیکنڈ کے اصول کا اطلاق دیگر مسلز پر بھی ہوا تو آپ پورے جسم کی ورزش 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کرسکیں گے۔

اس تحقیق کے نتائج اسکینڈے نیوین جرنل آف میڈیسین اینڈ سائسن ان اسپورٹس میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024