• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

معروف فنکاروں کی پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد

شائع March 23, 2022

یوم پاکستان وہ دن ہے جب پاکستان کے قیام کی قرارداد پیش ہوئی تھی اور اسی وجہ سے 14 اگست کے بعد اسے سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

اس موقع پر پورا ملک میں سبز ہلالی پرچم لہرائے جاتے ہیں اور ان رنگوں کے ملبوسات پہنے جاتے ہیں اور ملی ترانے گائے جاتے ہیں۔

ہمارے پسندیدہ فنکار بھی لوگوں کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔

فیصل قریشی سے لے کر ایچ ایس وائے تک، پاکستانی فنکاروں نے اس خاص دن پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اس موقع پر کہا 'وسیم اکرم اور میں آسٹریلیا سے اپنی محبت بھیج رہے ہیں'۔

ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور جنید خان قومی ترانہ گارہے ہیں۔

اداکار احمد علی بٹ نے سیلیوٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں پاکستان زندہ باد لکھا ہوا ہے۔

گلوکارہ زیب بنگش نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس کے لیے پرفارم کرنے کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو 60 سال قبل کمیشن ملا تھا۔

اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں قومی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس دن کو فخر، اعزاز اور وقار کے ساتھ منایا جائے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈیزائنر ماریہ بی اور ان کی بیٹی فاطمہ نے قومی پریڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاک فوج زندہ باد۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024