• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ

شائع April 1, 2022
سی ڈی 70 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا
سی ڈی 70 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک ماہ میں دوسری بار موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم اپریل 2022 سے ہوگا۔

اس سے قبل کمپنی نے یکم مارچ 2022 کو آخری بار قیمتیں بڑھائی تھیں۔

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 97 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 99 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 2 ہزار اور پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 400 روپے ہوجائے گی۔

اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سی بی 125 ایف میں سب سے زیادہ 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اب یہ 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے کی بجائے 2 لاکھ 36 ہزار 900 روپے دستیاب ہوگی۔

اسی طرح سی بی 150 ایف کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ تو سامنے نہیں آئی مگر ممکنہ طور پر پاکستانی روپے کی قدر اور اسٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024