• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

افغان شہریوں کی مدد کے لیے نئی پالیسی منظور

شائع June 11, 2022
افغان شہریوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر وزیر اعظم نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
افغان شہریوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر وزیر اعظم نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانون امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ذریعے باہر جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی منظور کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے اسٹریٹجک اصلاحات کے اقدامات کے سربراہ سلام صوفی نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی طرف سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے میں 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سمت غلط ہے،معاشی تعاون حقوق کی فراہمی سےمشروط ہوگا، جرمن وزیرخارجہ

سلمان صوفی نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میزبان سفارت خانے سے ایسی درخواست موصول ہونے پر وزارت خارجہ فوری طور پر 30 دن تک کے ٹرانزٹ ویزا کی درخواست پر عمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے سابق وزیر جرمنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے بن گئے

سلمان صوفی نے کہا کہ امیگریشن کی منظوری ملنے کے بعد میزبان ملک کا سفارت خانہ وزارت خارجہ کے دفتر کو اطلاع کرے گا اور وزارت خارجہ 24 گھنٹوں کے اندر کلیئرنس کے لیے معاملہ وزارت داخلہ کے پاس بھیجے گی۔

اس فیصلے کو سراہتے ہوئے سلمان صوفی نے کہا کہ یہ نیا طریقہ کار افغان شہریوں کی مدد کرنے اور افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024