• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

امریکا پاکستان کو 90لاکھ کورونا ویکسین عطیہ کرے گا

شائع August 27, 2022
امریکی سفارت خانے نے دونوں ممالک کےگزشتہ 75 سالوں کے دوطرفہ صحت کے تعاون کی تعریف کی---فوٹو: امریکی سفارتخانہ/ٹویٹر
امریکی سفارت خانے نے دونوں ممالک کےگزشتہ 75 سالوں کے دوطرفہ صحت کے تعاون کی تعریف کی---فوٹو: امریکی سفارتخانہ/ٹویٹر

فائزر اور موڈرنا کووڈ ویکسین کے سب سے بڑے عطیہ کنندہ امریکا نے کوویکس کے اشتراک سے پاکستان کو 90لاکھ فائزر اور موڈرنا کووڈ-19 ویکسین فراہم کرے گا،امریکا فائیزر اور موڈرنا ویکسینز کا سب سے برا عطیہ دہندہ ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں پاکستان اور امریکا کے گزشتہ 75 سالوں کے دوطرفہ تعلقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت کے تعاون کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ موصول

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ویکسین، سپلائیز اور تربیت فراہم کی ہے، ملک کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی مہارت اور لگن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کووڈ-19 کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے مل کر کام کا عمل یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسینیشن کی جاری کوششوں میں مدد کے لیے اضافی 2 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ​​کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے امریکی حکومت نے کووڈ کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے تقریباً 70لاکھ 4ہزار ڈالر براہ راست امداد کی اور ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی اس کے علاوہ امداد کی گئی۔

اس کے علاوہ، امریکا نے حال ہی میں یو ایس ایڈ کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو 4 کروڑ 6لاکھ ڈالر مالیت کی 4 موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی عطیہ کی ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ یہ لیب پاکستان میں دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں کووڈ اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی۔

مزید پڑھیں: ناک کے ذریعے ایک خوراک والی کورونا ویکسین کے ٹرائل کیلئے پروٹوکول پر کام شروع

امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ڈاکٹروں، نرسز، اور لاجسٹک پیشہ ور افراد کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی وجہ سے اچھے نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ویکسین مستقبل میں کوویڈ-19 کو پھیلنے سے روکتی ہے، دونوں ممالک کے کام کرنے سے کوویڈ اور دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مقامی صلاحیت اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل، امریکا نے پاکستان کو 12 لاکھ سے زائد این 95 ماسک، 96ہزار سرجیکل ماسک، 52ہزار حفاظتی چشمے، 10 لاکھ کوویڈ ریپڈ ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ، 12سو پلس آکسی میٹر اور ملک بھر کے 64 ہسپتالوں کے لیے 200 وینٹی لیٹرز فراہم کیے تھے۔

امریکی حکومت نے ملک بھر میں 30ہزار خواتین سمیت 50ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کوویڈ کے مریضوں کی گھر میں دیکھ بھال کے لیے تربیت دی ہے اور بیماریوں کی نگرانی اور رسپانس یونٹس کےلیے نیٹ ورک قائم کیاگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024