• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں ایک ماہ سے کم عرصے میں دوبارہ اضافہ

شائع February 15, 2023
مختلف گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا— فائل فوٹو بشکریہ انڈس موٹرز
مختلف گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا— فائل فوٹو بشکریہ انڈس موٹرز

گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے کمی اور پلانٹس کی بندش کے باوجود انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ایک ماہ سے کم عرصے میں ٹویوٹا کی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ معاشی غیر یقینی اور روپے کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ نے مینوفیکچرنگ کی لاگت پر اثر ڈالا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے لیے موجودہ قیمتوں پر فروخت کرنا مشکل ہوگا اور وہ اس کا اثر مارکیٹ تک پہنچانے پر مجبور ہوگئی ہے۔

آئی ایم سی کا کہنا تھا کہ نئی قیمتیں تبدیل ہوسکتی ہیں اور تمام آرڈرز پر ڈلیوری کے وقت کی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

یوں ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی نئی قیمت 42 لاکھ 79 ہزار روپے، 1.3 سی وی ٹی کی 45 لاکھ 49 ہزار روپے، 1.3 ایچ ایم ٹی کی 45 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.3 ایچ سی وی ٹی کی 47 لاکھ 49 ہزار روپے، 1.5 ایم ٹی کی 48 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 51 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی جو 2 لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

اسی طرح 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار کے اضافے کے بعد کرولا 1.6 ایم ٹی کی نئی قیمت 55 لاکھ 29 ہزار روپے، 1.6 سی وی ٹی کی 60 لاکھ 59 ہزار روپے، 1.6 سی وی ٹی اپسپیک کی 66 لاکھ 59 ہزار، 1.8 سی وی ٹی کی 63 لاکھ 69 ہزار، 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی 69 لاکھ 39 ہزار جبکہ 1.8 سی وی ٹی ایس آر بی ایل کے کی قیمت 69 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 3 لاکھ 10 ہزار سے ساڑھے 4 لاکھ کے اضافے کے بعد ہائلکس ایس ٹی ڈی کی قیمت 67 لاکھ 29 ہزار روپے، ایس ٹی ڈی یو/ایس کی 67 لاکھ 59 ہزار، ڈیکلیس کی 62 لاکھ 29 ہزار، 4x4 کی 89 لاکھ 9 ہزار اور زیڈ ٹی آر کی نئی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 5 لاکھ سے 6 لاکھ 60 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ریوو ایس ٹی ڈی کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے، ریوو جی ایم ٹی کی ایک کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار، ریوو جی ایٹ کی ایک کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار، ریوو وی ایٹ کی ایک کروڑ 28 لاکھ 59 ہزار جبکہ وی ایٹ روکو کی قیمت ایک کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں فارچیونر لو پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتیں بالترتیب ایک کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار روپے، ایک کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار، ایک کروڑ 70 لاکھ 29 ہزار اور ایک کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئیں۔

یوں ان میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے سے 8 لاکھ 90 روپے کا اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024