جناح ہاؤس حملے میں ملوث 340 ملزمان گرفتار، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
لاہور پولیس نے لاہور کینٹ میں واقع کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ کرنے، قیمتی سامان لوٹنے، سینیئر افسر کے اہل خانہ سے بدتمیزی کرنے اور گھر کو آگ لگانے والے 340 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے چوری کی تھی اور توڑ پھوڑ کے دوران کور کمانڈر کی وردی پہنی ہوئی تھی، تاہم پولیس کے اعلیٰ افسران مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ویڈیو ریکارڈنگ، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ہوئی۔