• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

چین: کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک

شائع September 25, 2023
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 168 حادثات میں 245 افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 168 حادثات میں 245 افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پنزو شہر کی حکومت نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا کہ کوئلے کی کان میں اتوار کی صبح تقریباً 8 بج کر 10 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔

حکومتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر تعین کیا گیا کہ کنویئر بیلٹ میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے، تاہم یہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ کتنا نقصان ہوا اور آگ کیسے لگی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا اور مقام پر درجہ حرارت معمول پر آگیا ہے لیکن ابتدائی تصدیق کے بعد 16 افراد میں بقائے حیات کی کوئی علامات نہیں ملیں۔

اگرچہ حالیہ دہائیوں میں ملک کے کان کنی کے شعبے میں حفاظتی معیارات میں بہتری آئی ہے لیکن حادثات سے اب بھی اکثر صنعت کو پریشانی کا سامنا ہے، جہاں اکثر پروٹوکول کے نفاذ کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 168 حادثات میں 245 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ شمالی چین کے صوبے شنشی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 9 اندر پھنس گئے تھے، جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے جو کہ کان کی سطح کے قریب تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024