• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

آئی پی ایل کی نیلامی، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز نے نئے ریکارڈز بنا دیے

شائع December 19, 2023
پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک — فوٹو: اے ایف پی
پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک — فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے اور فرنچائزز نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے لاکھوں ڈالرز کے عوض ان کی خدمات حاصل کرلیں۔

آٹھ سال قبل آخری بار آئی پی ایل میں کھیلنے والے مچل اسٹارک نے زبردست واپسی کی اور انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے (29 لاکھ 80 ہزار ڈالر) میں خرید لیا، جو آئی پی ایل کی نیلامی کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

فرنچائز نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے مچل اسٹارک کو جیت لیا‘۔

قبل ازیں بھارت کو بھارت میں ہی فائنل میں شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزر حیدر آباد (ایس آر ایچ) کی ٹیم نے ساڑھے بیس کروڑ بھارتی روپے (24 لاکھ 70 ہزار ڈالر) میں خرید کر ریکارڈ بنایا تھا، جسے 30 سالہ مچل اسٹارک نے توڑ دیا۔

منگل کی نیلامی سے قبل انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن پچھلے سال پنجاب کنگز کی جانب سے 22 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں خریدے جانے کے بعد آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے۔

سوشل میڈیا پر فرنچائز کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں پیک شیڈول کے باعث رواں سال کا آئی پی ایل سیزن چھوڑنے والے پیٹ کمنز نے کہا کہ ’اگلے آئی پی ایل سیزن کے لیے ایس آر ایچ میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے حیدرآباد میں کچھ بار کھیلا ہے اور ہمیشہ اسے پسند کیا ہے، لہٰذا نیا سیزن شروع کرنے کے لیے بےقرار ہوں۔‘

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024